کس قانون کے تحت جنوبی وزیرستان میں لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ درج ہوتی ہے؟، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
👁️ 104 بار دیکھا گیا
کس قانون کے تحت جنوبی وزیرستان میں لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ درج ہوتی ہے؟، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کس قانون کے تحت وزیرستان میں لوگوں کی آمد و رفت کا اندراج ہوتا ہے؟
جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملزم شیرزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیر زمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
وکیل نے بتایا کہ ملزم شیرزمان پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جهگڑے کے دوران ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، لیکن زخمی کو جوگولیاں لگیں ان کے نکلنے کا کوئی نشان نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں گولیاں نہیں لگیں، گولیاں جسم کے اندر بهی ہو سکتی ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود نہ تھا بلکہ جنوبی وزیرستان میں تھا، جنوبی وزیرستان میں جو کوئی جاتا ہے اس کی انٹری اور ایگزٹ درج ہوتی ہے، ملزم کی انٹری درج ہے ایگزٹ درج نہیں ہوئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کس قانون کے تحت جنوبی وزیرستان میں لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ درج ہوتی ہے؟ ایک ہی ملک میں انٹری اور ایگزٹ کا کیا تصور ہے، ہم ابهی اس کو غیر قانونی ڈکلیئر کر دیتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ہم تو نہیں پوچھ سکتے کس قانون کے تحت انٹر اور ایگزٹ ہوتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ درخواست دائر کریں ہم اس کو دیکھ لیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5099 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C