کوئٹہ: محرم میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 74 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: محرم میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو خودکش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر لیبر کالونی میں واقعہ گودام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ اطلاعات تھی کہ دہشت گرد محرم الحرام کے دوران شہر میں کسی بڑے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر گودام میں موجود ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں نے گودام سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے، آپریشن کے دوران ہی انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران ِعلاج ایک اہلکار سیف اللہ شہید ہوگیا، زخمی پولیس اہلکاروں میں سلمان ،معصوم ابوبکر شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی آغاز کرتے ہوئے گوام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک اور خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو طلب کر کے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آور اور ایک خاتون سمیت کل 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والی خاتون اور ایک دہشت گرد نے خودکش جیکٹیں بھی پہن رکھی تھیں جنہیں بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آپریشن تقریبا 5 گھنٹے تک جاری رہا سکیورٹی فورسز نے گودام سے اسلحہ و گولہ بارود، کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا بھی برآمد کیا جبکہ آپریشن کے مکمل ہونے پر سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔
سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمیوں اہلکاروں میں نصیب اللہ، الطاف احمد، سلمان احمد، ابوبکر اور محمد معصوم خان شامل ہیں۔
دریں اثناء ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور کامیاب آپریشن میں حصہ لینے پر انہیں مبارک باد دی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کے تھریٹ موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حصہ لینے والی سیکیورٹی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ ‘سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا’۔
جام کمال نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور ممکنہ کارروائی کو ناکام بنایا، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کارروائی میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C