کوئٹہ میں فائرنگ سے شیعہ ہزارہ تاجر ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 306 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں فائرنگ سے شیعہ ہزارہ تاجر ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ تاجر ہلاک ہو گیا، جبکہ شدت پسند تنظیم داعش پاکستان (ISPP) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے رہائشی جان علی ولد جمعہ خان گزشتہ روز مارکیٹ جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جان علی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے واقعے پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اس طرح کے واقعات قابل افسوس ہیں اور اس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے ایک بیان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 524 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 464 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C