کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کے بارہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 144 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سلمان بٹ پی ایس ایل میں اپنے دوسرے میچ میں بھی نہ چل سکے اور 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
لاہور کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل اختر تھے جو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے کپتان اے بی ڈویلیئرز 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ سہیل اختر نے 29 اور ویس نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے 3 اور سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احسن علی نے کیا لیکن شین واٹسن بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جنہیں راحت علی نے آؤٹ کیا۔
احسن علی اور کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے آخری گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
سرفراز نے 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ احسن علی 40 اور محمد نواز 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2، راحت علی، یاسر شاہ، ویس اور لمی چنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C