کوہاٹ: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
👁️ 203 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بروقت اور مؤثر مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے باعث شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق ضلع میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن ایم آر ایس کی حدود میں واقع ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جہاں دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ خفیہ طور پر قیام پذیر تھا۔
ڈی پی او کے مطابق اطلاعات تھیں کہ ایک خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کوہاٹ میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس پر سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا اور جدید نگرانی کے آلات کے ذریعے فارم ہاؤس کی نگرانی کی گئی۔
کارروائی کے دوران دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم وہ اپنے زیرِ استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور حساس آلات چھوڑ گئے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ماہر ٹیمیں برآمد شدہ مواد کا تکنیکی تجزیہ کر رہی ہیں۔
ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد ایک منظم منصوبے کے تحت کوہاٹ میں خونریز حملہ کرنے کے درپے تھے، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔
واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C