06/September/2025

کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا سڑک کنارے بم دھماکہ، 7 فوجی ہلاک

👁️ 320 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا سڑک کنارے بم دھماکہ، 7 فوجی ہلاک

کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا سڑک کنارے بم دھماکہ، 7 فوجی ہلاک

یاونڈے (ڈیلی اردو) کیمرون کے جنوب مغربی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری انگریزی زبان بولنے والے علیحدگی پسند گروپ ”فاکو یونٹی ورئیرز“ نے قبول کر لی ہے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ قصبے مالینڈے کے قریب پیش آیا۔ کیمرون نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ فوجی دستے حالیہ ہفتوں میں علاقے میں گشت کر رہے تھے اور بارودی سرنگوں کی تلاش میں تھے۔ تاہم فوج کی جانب سے اس حملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

کیمرون کے مغربی علاقوں میں 2017 سے شورش جاری ہے، جب انگریزی بولنے والے علیحدگی پسندوں نے فرانسیسی اکثریتی حکومت سے الگ ہو کر ایک خودمختار ریاست قائم کرنے کے مقصد کے تحت بغاوت شروع کی۔ یہ تحریک ابتدا میں وکلاء اور اساتذہ کی پرامن احتجاجی تحریک تھی، جو حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد خونریز تصادم میں بدل گئی۔

 

بین الاقوامی کرائسس گروپ کے مطابق اس تنازع میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 6 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ہلاکت خیز حملوں کی تعداد کچھ کم ہوئی ہے، لیکن مسئلے کے حل کے آثار تاحال نظر نہیں آتے۔ امن مذاکرات بھی رکے ہوئے ہیں، اور دونوں فریق ایک دوسرے پر بداعتمادی کا الزام لگا رہے ہیں۔

 

واشنگٹن میں قائم نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ کے افریقی امور کے سینیئر ایسوسی ایٹ کرسٹوفر فومونیوہ نے کہا کہ یہ حملہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ محض فوجی کارروائی سے یہ تنازع ختم نہیں ہوگا، بلکہ کسی تیسرے فریق کی مدد سے بامقصد مذاکرات ضروری ہیں۔ ان کے مطابق اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی یہ تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

گزشتہ انتخابات 2018 میں انگریزی بولنے والے علاقوں میں شدید پرتشدد واقعات کے سائے میں ہوئے تھے، جب علیحدگی پسندوں نے ووٹنگ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی روز امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علیحدگی پسند تنظیم امبازونیا ڈیفنس فورسز کے دو رہنماؤں پر فردِ جرم عائد کی۔ دونوں امریکی شہریت رکھتے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے کیمرون میں بم دھماکوں، قتل اور اغوا کی کارروائیوں کی مالی معاونت اور حکم دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C