کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن فرنٹ کا سرغنہ عصمی عرف وفا ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن فرنٹ کا سرغنہ عصمی عرف وفا ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں بلوچ لبریشن فرنٹ بی ایل اے کا سرغنہ عصمی عرف وفا مارا گیا۔
12اور 13 مئی کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن مارے جانے والے 6 دہشت گردوں میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم سرغنہ عصمی عرف وفا بھی شامل ہے۔
عصمی عرف وفا سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔
ہلاک دہشتگرد نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس پر بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا تھا۔ جون 2021 میں ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ جبکہ نومبر میں ہوشاب ہی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا بھی حصہ بنا۔
مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے ہوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ افواج پاکستان عوام کی مدد سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 333 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8873 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2491 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1935 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C