گجرات میں مقامی عالم دین حافظ آفتاب مولا کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا باپ کا قاتل نکلا
👁️ 139 بار دیکھا گیا
گجرات میں مقامی عالم دین حافظ آفتاب مولا کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا باپ کا قاتل نکلا
گجرات (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے تھانہ ککرالی کے علاقہ بھدر میں معروف عالم دین حافظ آفتاب کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت کے مطابق 5 جون کو حافظ آفتاب کو زیرِ تعمیر مدرسہ بھدر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
گجرات۔تھانہ ککرالی کے علاقہ بھدر میں قتل ہونے والی معروف عالم حافظ آفتاب مولا کا اندھا قتل ٹریس کر لیا گیا۔مقدمہ کا گواہ سگا بیٹا اور بھانجا قاتل نکلے۔@OfficialDPRPP @rpogujranwala @Gujrat_Police pic.twitter.com/AUobK8Vvxo
— Gujrat Police Pakistan (@Gujrat_Police) June 29, 2021
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے عالم دین کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دیا تھا۔
ڈی پی او گجرات کا مزید کہنا تھا کہ میری عوام الناس سے التماس ہے کہ کسی بھی واقعہ کے متعلق پیشگی رائے قائم نہ کریں اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس اور اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔ ہمارے دشمن ایسے واقعات کو فرقہ واریت کی ہوا دیکر اس ملک کو امن کو تباہ کرنے اور اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔۔
ان کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے محمد عبداللہ مولا اور بھانجے عتیق احمد والد محمد اخلاق نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ گرفتار بیٹے نے پولیس کو بیان دیاکہ والد ماں اور بچوں پر تشدد کرتا تھا، اس لیے قتل کیا۔
دوران تفتیش یہ انکشافات سامنے آئے کہ مقتول حافظ آفتاب مولا اپنے بیوی اور بچوں پر تشدد کرتا تھا جس کا اس کے بیٹے محمد عبداللہ کو رنج تھا۔ عبداللہ کی دوستی عتیق احمد کے ساتھ تھی جو کہ مقتول کا بھانجا بھی تھا۔ عتیق احمد مقتول کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا جس پر مقتول راضی نہ تھا۔ دونوں ملزمان نے اپنا اپنا رنج دور کرنے کے لئے حاٖٖفظ آفتاب کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ مقتول کا بیٹا اسے زیر تعمیر مدرسہ میں لیکر گیا جہاں پہلے سے موجود ملزم محمد عتیق نے اندر داخل ہونے پر یکے بعد دیگرے فائر مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C