گرین لینڈ ہمارا حق، نیٹو کو امریکی توسیع پسندی روکنے نہ دے، صدر ٹرمپ
👁️ 182 بار دیکھا گیا
گرین لینڈ ہمارا حق، نیٹو کو امریکی توسیع پسندی روکنے نہ دے، صدر ٹرمپ
داووس (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر داووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نیٹو کو امریکی توسیع پسندی کو روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ وہ ’’حق، ملکیت اور قبضے سمیت گرین لینڈ حاصل کرنا‘‘ چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
آج بدھ 21 جنوری کو سوئٹزر لینڈ کے شہر داووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نیٹو کو امریکی توسیع پسندی کو روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
ٹرمپ نے نیٹو کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’میں جس چیز کا مطالبہ کر رہا ہوں وہ برف کا ایک ٹکڑا ہے، جو سرد اور نامناسب جگہ پر واقع ہے۔ یہ اس کے مقابلے میں بہت چھوٹا مطالبہ ہے، جو ہم نے کئی دہائیوں سے انہیں (نیٹو ممالک کو) دیا ہے۔‘‘
انہوں نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر زور دیا کہ وہ امریکہ کو ڈنمارک سے گرین لینڈ لینے کی اجازت دے۔ ریپبلکن امریکی صدر نے ایک غیر معمولی وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ارکان ’’ہاں‘‘ کہہ سکتے ہیں اور ’’ہم اس کے بہت شکر گزار ہوں گے۔ یا آپ نہ کہہ سکتے ہیں اور ہم اسے یاد رکھیں گے۔‘‘
اس کے باوجود ٹرمپ نے تسلیم کیا، ’’ہمیں شاید کچھ حاصل نہیں ہو گا، جب تک کہ میں حد سے زیادہ طاقت اور قوت استعمال کرنے کا فیصلہ نہ کروں، جہاں ہم واضح طور پر ناقابل تسخیر ہوں گے۔ لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ ٹھیک ہے؟‘‘
ٹرمپ کے بقول، ’’مجھے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں طاقت استعمال کرنا نہیں چاہتا۔ میں طاقت استعمال نہیں کروں گا۔‘‘ اس کے بجائے انہوں نے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے ’’فوری مذاکرات‘‘ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا، ’’یہ عظیم الشان غیر محفوظ جزیرہ دراصل شمالی امریکہ کا حصہ ہے۔ یہ ہمارا علاقہ ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C