گلگت بلتستان: بلند آواز میں ماتمی نوحہ سننے پر دو شیعہ نوجوان قتل، حالات کشیدہ
👁️ 75 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: بلند آواز میں ماتمی نوحہ سننے پر دو شیعہ نوجوان قتل، حالات کشیدہ
اسلام آباد + گلگت (ش ح ط/ڈیلی اردو) صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے نلتر بالا میں عید کے روز پکنک پر جانے والے شیعہ سنی گروپوں میں نوحہ سننے پر تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو شیعہ نوجوان ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع مطابق چند اہل تشیع نوجوان ایک بازار میں سگریٹ لینے رکے جبکہ گاڑی میں اونچی آواز میں “ماتمی نوحے” لگائے تھے جس پر سنی افراد نے اعتراض کیا جس پر لڑائی شروع ہو گئی۔ پولیس حکام نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ مقامی لوگوں کے دو گروپوں میں اونچی آواز میں ماتمی نوحہ پر جھگڑا ہوا۔ سنی گروپ کے چند شرپسند عناصر نے شیعہ نوجوانوں پر پتھراؤ اور فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں شیعہ نوجوان فرجات حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سلیم عباس دوران علاج مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔
فرجاد حسین ہمارا ساتھی، ہمارا دوست اور ہمارا بھائی تھا۔ ایک بہت ہی خوبصورت انسان اب اس دینا میں نہیں رہا۔ فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہونے والا فرجاد تو سب کا خیال رکھتا تھا۔ اس کے قتل کا حساب ریاست کو دینا ہوگا۔ @RandhawaAli اور دیگر افسران فوری طور پر جواب دیں۔
— Haider Kaleem (@HaiderKaleemB) May 26, 2020
واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ ایک طرف شیعہ برادری حملے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وہیں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
He brought the dumplings from Mamtu De Hunza to our nowruz events and that was how I was introduced to the cuisine of GB. Can't believe this young man – so full of life and vitality – is no more. ???? https://t.co/FyaexiEq69
— Aima Khosa (@aimaMK) May 26, 2020
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ توجہ قیامِ امن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں موجود شیعہ برداری کے افراد کی سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سانحہ نلتر گلگت بلتستان کے خلاف سازش اس کے پس پشت محرکات کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے۔
شہدوں کے لواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔آمین pic.twitter.com/W96hf9eC2l— Raja Hussain Rajwa (@rajwa2020) May 26, 2020
مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4575 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C