ہزار گنجی میں دھماکا خودکش تھا، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو: وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو
👁️ 107 بار دیکھا گیا
ہزار گنجی میں دھماکا خودکش تھا، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو: وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں مخصوص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلوچستان اہم صوبہ ہے اس لیے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔ دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ خودکش تھا، دھماکے میں 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتالوں کا دورہ کیا ہے اور زخمیوں کی صورتحال دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے لگتا ہے کہ مخصوص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلوچستان اہم صوبہ ہے اس لیے دشمن نشانہ بنا رہے ہیں۔ مستقبل میں بلوچستان اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو بلوچستان میں ناکام کردیں گے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پاکستان خطے کا اہم ملک بننے جا رہا ہے، دشمن کی کوشش ہے پاکستان میں بد امنی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی کے مطابق دھماکہ خیز مواد آلوؤں میں رکھا گیا تھا، شہید افراد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے جبکہ 8 شہدا کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C