16/February/2020

ہنگو: دوآبہ میں ذہنی معذور بچی زیادتی کے بعد قتل

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو: دوآبہ میں ذہنی معذور بچی زیادتی کے بعد قتل

ہنگو: دوآبہ میں ذہنی معذور بچی زیادتی کے بعد قتل

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں کل شام سے لاپتہ 8 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جو کہ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود سروخیل سے سات سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچی کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر بچی کی لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

ورثاء کے مطابق مدیحہ کا اور بچوں سے مختلف تھی اور دماغی طور پر تھوڑی ابنارمل بھی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اسکا اور بچوں کی بنسبت زیادہ خیال رکھا جاتا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C