ہنگو میں شدت پسند حملوں کا سلسلہ جاری، 4 پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
👁️ 270 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شدت پسند حملوں کا سلسلہ جاری، 4 پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے ایک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور ایک امام مسجد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے مطابق یہ حملہ تھانہ سٹی کی حدود میں قاضی تالاب چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ زخمی ہونے والوں میں امام مسجد فرمان اور پولیس اہلکار علی رضا، ناصر، صابر اور عامر حیات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ہنگو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
یہ حملہ ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حالیہ مہینوں میں شدت پسندانہ کارروائیوں کی تازہ کڑی ہے۔
یاد رہے کہ 27 نومبر کو ہنگو کے علاقے شاہو روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے ایک حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 24 اکتوبر کو بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر آفریدی سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
اسی دوران ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا، جس میں ایس ایچ او عمران الدین زخمی ہوئے، جبکہ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C