13/November/2024

ہنگو میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ہنگو میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وراستہ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے قدرت اللہ نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ واقعہ کے بعد مقامی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کر کے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C