ہیومن رائٹس واچ کا متحدہ عرب امارات پر شیعہ پاکستانیوں کو قید اور ڈی پورٹ کرنے کا الزام
👁️ 116 بار دیکھا گیا
ہیومن رائٹس واچ کا متحدہ عرب امارات پر شیعہ پاکستانیوں کو قید اور ڈی پورٹ کرنے کا الزام
نیو یارک (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے متحدہ عرب امارات پر 4 پاکستانیوں کو گزشتہ برس اکتوبر سے لاپتا رکھنے کا الزام عائد کردیا۔
عالمی تنظیم کے مطابق دیگر 6 افراد کو اہلِ تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ 10 افراد برسوں سے یو اے ای میں بحیثیت منیجر، سیلز اسٹاف، چھوٹے کاروبار کے سربراہ، مزدوروں اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے
Rights group says UAE detaining, deporting Pakistani Shi'ite Muslims https://t.co/to4XUOVF1x
— Reuters Afghanistan & Pakistan (@ReutersPakistan) June 23, 2021
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں سیکڑوں ایکٹوسٹس، دانشور اور وکلا طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
تاہم یو اے ای کی جانب سے ان الزامات کو جھوٹا اور غیر مصدقہ قرار دیا گیا تھا۔
ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘یو اے ای حکام نے اکتوبر اور نومبر میں 6 افراد کو جبری طور پر لاپتا اور 3 ہفتوں سے 5 ماہ کی قید تنہائی کے بعد رہا کر کے فوری طور پر ڈی پورٹ کردیا تھا’۔
https://twitter.com/HZayadin/status/1407316081031749641?s=19
قید میں رہنے والے 4 افراد میں سے ایک نے 6 ماہ بعد اپنے اہلِ خانہ کو کال کی تھی ان کے اہلِ خانہ کو اب بھی یہ معلوم نہیں کہ انہیں حکام نے کہاں رکھا ہوا ہے اور انہیں قید کیوں کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ خاندان کے اراکین سے بات کی تھی، جن کا کہنا تھا کہ وہ دیگر پاکستانی اہلِ تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی جانتے تھے جنہیں یو اے ای حکام نے ستمبر سے وسط سے اٹھا رکھا ہے۔
ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ ‘عالمی کشیدگی میں اضافے کے وقت یو اے ای حکام کی جانب سے اہلِ تشیع رہائشیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی رپورٹس اکثر سامنے آتی ہیں چاہے وہ، لبنانی، عراقی، افغان، پاکستانی یا کوئی اور ہوں’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C