یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل میں احتجاج
👁️ 22 بار دیکھا گیا
یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل میں احتجاج
تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) حماس کے ہاتھوں یرغمالی بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے لیے حکومت سے مزید اقدامات کے مطالبے کے ساتھ اسرائیل بھر میں ہزاروں افراد احتجاجاﹰ سڑکوں پر ہیں۔
7 اکتوبر کو اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰ ساڑھے گیارہ سو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ عسکریت پسند دو سو چالیس افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں قریب سو یرغمالی عارضی سیز فائر کے معاہدوں کے تحت رہا ہو چکے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اب بھی تقریباﹰ ایک سو تیس اسرائیلی یرغمالی غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔
اسرائیلی ساحلی شہر تل ابیب میں ہفتے کے روز ‘ایک سو بیس دن زیر زمین‘ کے نعرے کے ساتھ منعقدہ ایک مظاہرےمیں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹس نے اس احتجاج میں شامل ایک پندرہ سالہ مقرر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس نوجوان نے اپنے یرغمالی کزن کی رہائی کے تناظر میں کہا، ”وزیر اعظم نیتن یاہو، ان لوگوں کو ہر قیمت پر واپس لائیں۔‘‘
تل ابیب ہی میں ایک اور احتجاج میں شامل افراد نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے فوری استعفے اور ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کیا۔ ان مظاہرین کا الزام تھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں شامل انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر بینجمن نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برتی، تو وہ حکومت سے نکل جائیں گی۔
یروشلم میں بھی قریب ایک ہزار افراد نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔ اسی انداز کے مظاہرے حیفہ اور بیرشیبا میں بھی دیکھے گئے جب کہ نین یاہو کے کائزاریا میں واقع مکان کے باہر بھی لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
غزہ میں جاری جنگ کے پس منظر میں امریکہ، مصر اور قطر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی نئے معاہدے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس سلسلے میں ایک مجوزہ مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالی شہریوں کو رفتہ رفتہ رہا کیا جانا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کو اسرائیلی مذاکرات کار قبول بھی کر چکے ہیں جب کہ ابھی حماس نے اس کی منظوری نہیں دی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملے میں تقریباﹰساڑھے گیارہ سو اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے، جب کہ غزہ میں حماس کی نگرانی میں کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جوابی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار دو سو اڑتیس ہو چکی ہے اور 66 ہزار چار سو باون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سے بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C