یمن: حوثی باغیوں نے اہم ترین ساحلی شہر حدیدہ کا کنٹرول سنبھال لیا
👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں نے اہم ترین ساحلی شہر حدیدہ کا کنٹرول سنبھال لیا
صنعا (ڈیلی اردو) یمن کی عالمی سطح پر حمایت یافتہ حکومت کی افواج اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ساحلی شہر حدیدہ سے دستبردار ہو گئی ہیں جس کے بعد حوثی باغیوں نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فنڈ سے چلنے والی حکومتی فورسز نے کہا کہ انہوں نے الحدیدہ سے دور اپنے دستے دوبارہ تعینات کردیے ہیں کیونکہ 2018 کے بعد سے یہاں سیز فائر کا معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج نے دفاعی حربوں کے تحت لڑائی کی غلطی تسلیم کر لی ہے، وہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت لڑنے سے قاصر ہیں کیونکہ متعدد محازوں پر مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔
سیز فائر کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ افواج کی دستبرداری سے قبل انہیں مطلع نہیں کیا گیا اور حکومتی فورسز حدیدہ میں اپنے مقام سے پیچھے ہٹ گئیں جو یمن میں درآمدات اور امدادی سامان کا مرکزی داخلی راستہ ہے اور حکومتی افواج کے اس اقدام سے باغیوں کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی تحریک ملی۔
سیکیورٹی عہدیداروں کے مطابق ہفتے کو حوثی باغیوں نے حکومت کی حمایت کرنے کے الزام میں درجنوں افراد کو طلب کر لیا تاہم تاحال ان کی قسمت کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت کی حمایت دیگر افواج کے چند دستے اب بھی حدیدہ میں موجود ہیں اور انہوں نے شہر کے جنوب میں حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا اور اس کارروائی میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت تین سرکاری فوجی مارے گئے۔
حدیدہ میں اس لڑائی کا آغاز 2018 میں اس وقت ہوا تھا جب حکومتی افواج نے اتحادیوں کی مدد سے حوثی سے ساحلی شہر کا کنترول چھین لیا تھا البتہ کئی ماہ کی جھڑپوں کے بعد آپس میں برسرپیکار دونوں فریقین میں اسی سال دسمبر میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں 16ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔
اس معاہدے کو یمن میں دوبارہ قیام امن کے لیے اہم تصور کیا جا رہا تھا لیکن اس پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور اتحادی افواج نے حوثی باغیوں پر مستقل معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
اس تنازع کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا تھا جب 2014 میں حوثیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس پر متحدہ عرب امارات سمیت اتحادی فوج نے حکومت کی مدد سے باغیوں کے خلاف 2015 میں جنگ کا آغاز کیا تھا تاکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کیا جا سکے۔
تاہم یمن میں قیام امن کا خواب پورا نہ ہو سکا اور اس جنگ کے بعد یمن خطے میں تنازع کا نیا گڑھ بن گیا اور اس وقت دنیا میں بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے جہاں لاکھوں افراد بھوک و قحط سالی اور طبی امداد نہ ملنے کے سبب موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی جانب سے جنگ روکنے اور سیز فائر کے مطالبے کے باوجود حوثی باغیوں نے شبوا، مارب اور بیدا سمیت مختلف علاقوں میں حکومتی فورسز پر حملے کیے ہیں۔
ہفتے کو حکومتی فورسز نے انتہائی اہمیت کے حامل جنوبی شہر مارب میں باغیوں کو شدید لڑائی کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔
امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحادی فوجی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ہٹائے تاکہ وہاں امدادی سامان اور طبی امداد بھیجی جا سکے کیونکہ ان امداد کے نہ پہنچنے کی وجہ سے یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C