یمن: حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کا ‘ایف 15’ جنگی طیارہ مار گرایا، عرب اتحاد کی تردید
👁️ 128 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کا ‘ایف 15’ جنگی طیارہ مار گرایا، عرب اتحاد کی تردید
صنعاء+ ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن کی حوثی ملیشیا نے بُدھ کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی زیر کمان عرب اتحاد کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے اپنے دعویٰ کے حق میں ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی تھی
https://twitter.com/Almasirah_Eng/status/1197273863446564869?s=08
دوسری جانب عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد کا ایک ‘ایف 15’ جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
المالکی نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018 کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کررہے ہیں۔
BREAKING: Saudi-led coalition spokesman refutes Houthi claim of downing F-15 warplane – SPA https://t.co/1UiyJfWIwm pic.twitter.com/A0Jdj2sLBH
— Sputnik (@SputnikInt) November 20, 2019
ترجمان عرب اتحاد نے جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغوا کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کرنل المالکی نے بتایا کہ ہم آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر میں سمندری تحفظ برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ المالکی نے پیر کے روز بتایا تھا کہ اتوار کی شام بحیرہ احمر کے جنوب میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا مسلح کارروائی کرکے دو کشتیوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔
انہوں نے جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغوا کو بحری قذاقی اور مسلح ڈکیتی قرار دیا اور کہا کہ حوثی ملیشیا کے اقدامات سے باب المندب اور بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C