یورپ کو سلامتی کیلئے مزید ذمہ داریاں خود سنبھالنا ہوں گی، ڈچ انٹیلیجنس چیف
👁️ 184 بار دیکھا گیا
یورپ کو سلامتی کیلئے مزید ذمہ داریاں خود سنبھالنا ہوں گی، ڈچ انٹیلیجنس چیف
دی ہیگ (ڈیلی اردو/روئٹرز) نیدرلینڈز کے دارالحکومت دی ہیگ سے منگل 21 اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ڈچ ملٹری کی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی وی ڈی (MIVD) کے سربراہ نے کہا کہ یورپ کی سلامتی کے لیے زیادہ ذمے داریاں خود یورپ ہی کو اٹھانا چاہییں۔
ایم آئی وی ڈی کے سربراہ پیٹر ریزنک کا یہ بیان دی ہیگ میں اس ملٹری انٹیلیجنس سروس کی طرف سے جاری کردہ 2025ء کے لیے اس کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ جاری کیا گیا۔
اس بیان میں پیٹر ریزنک نے کہا کہ روس کییوکرین کے خلاف جنگ میں چین کی طرف سے ماسکو کی تائید و حمایت اور مغربی دنیا میں طویل عرصے سے قائم دفاعی تنظیموں اور اتحادوں پر پڑنے والے دباؤ کے بعد یہ لازمی ہو چکا ہے کہ یورپ اپنی سکیورٹی کے لیے زیادہ فیصلہ کن ذمے داریاں خود اپنے سر لے۔
یورپ کو درپیش خطرات کئی اور متنوع
ڈچ ملٹری انٹیلیجنس چیف کے مطابق، ''وہ بین الاقوامی نظام جس پر ہم نے عشروں تک انحصار کیا، جس میں ادارے قوانین اور معاہدوں کے محافظوں کا کام کرتے تھے، اب بہت زیادہ دباؤ میں ہے۔ اب یہ نظام ایک ایسے مقام پر ہے، جہاں قوانین مبہم ہو جاتے ہیں اور طاقت کی حیثیت زیادہ فیصلہ کن ہو جاتی ہے۔ یوں خطرات بڑھے جاتے ہیں۔
اس لیے یورپ کو اپنی سلامتی کی ذمے داریاں بتدریج لیکن زیادہ سے زیادہ خود اپنے سر لینا شروع کر دینا چاہیے۔‘‘
ایم آئی وی ڈی کی اس سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے تنازعے اور مشرق وسطیٰ میں موجودہ خونریز کشیدگی کے اثرات نیدرلینڈز اور اس کے مفادات کے ساتھ ساتھ یورپ کی سلامتی اور مفادات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
ساتھ ہی ڈچ فوج کی انٹیلیجنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں اس حوالے سے بھی خبردار کیا کہ چین کی طرف سے سائبر حملے بھی ایک مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔ اس ایجنسی نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ چینی سائبر حملے رواں برس ممکنہ طور پر اور زیادہ ہو سکتے ہیں۔
ایم آئی وی ڈی نے اپنی یہ سالانہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری کی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مابین کشیدگی واضح طور پر زیادہ ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ امریکہ نیٹو سے علیحدگی بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اس دھمکی کی وجہ نیٹو کا ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے سے انکار بنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C