یورپی کمیشن کی صدر کا ’یورپی دفاعی یونین‘ کے قیام کا منصوبہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
یورپی کمیشن کی صدر کا ’یورپی دفاعی یونین‘ کے قیام کا منصوبہ
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پ/اے ایف پی) ارزولا فان ڈئر لاین نے دوسری بار کمیشن کا صدر منتخب ہونے سے قبل ایک مضبوط یورپی دفاعی یونین اور ماحول دوست سبز پالیسیاں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
یورپی قانون سازوں نے آج جمعرات کے روز ارزولا فان ڈئر لاین کو دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے یورپی کمیشن کا صدر کا منتخب کر لیا۔ ایک خفیہ رائے شماری کے بعد یورپی پارلیمان کی صدر روبرٹا میٹسولا نے فان ڈئر لاین کی فتح کا اعلان کیا۔
ان کے دوبارہ با آسانی انتخاب نے اس ستائیس رکنی اتحاد کے لیے قیادت کے تسلسل کو یقینی بنا دیا ہے۔
جرمنی کی سابقہ وزیر دفاع رہنے والی فان ڈیر لاین نے 720 نشستوں والی مقننہ میں ڈالے گئے 707 ووٹوں میں سے 401 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے خلاف 284 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 15 ارکان اس موقع پر غیر حاضر رہے اور سات ووٹوں کو غیر موثر قرار دیا گیا۔
سات بچوں کی والدہ اور یورپی کمیشن کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون فان ڈیر لاین کو اپنی موجودہ پوزیشن پر کام جاری رکھنے کے لیے 720 رکنی یورپی یونین کی پارلیمان میں کم از کم 361 قانون سازوں کی حمایت کی ضرورت تھی، اور انہوں نے با آسانی اس ہدف سے 46 زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے فان ڈئر لائن کے انتخاب کے بعد انہیں فوری طور پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ” یہ مشکل وقت میں یورپی یونین میں ہمارے ایکشن لینے کی صلاحیت کا ایک واضح اشارہ ہے۔‘‘
اسٹراسبرگ میں اپنے انتخاب سے قبل یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے فان ڈئر لاین نے یورپی یونین کی خوشحالی اور سلامتی پر مرتکز اپنا پروگرام پیش کیا۔ انہوں نے فضائی اور سائبر دفاع کے اہم منصوبوں پر مشتمل ایک ”یورپی دفاعی یونین‘‘ کے قیام اور یورپ کے ماحول دوست توانائی کے استعمال پر منتقلی کے راستے پر سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یورپ میں روایتی طور پر دفاعی پالیسی کے حوالے سے فیصلے رکن ممالک کی حکومتیں اور نیٹو کرتے رہے ہیں۔ لیکن روس کے یوکرین پر حملے اور یورپ کے اپنے تحفظ کے لیے امریکہ پر انحصار کرنے سے متعلق غیر یقینی صورت حال کے بعد یورپی کمیشن مشترکہ دفاع کے مزید منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فان ڈئر لاین کا مزیدکہنا تھا، ”اگلے پانچ سال اس بات کا تعین کریں گے کہ اگلی پانچ دہائیوں میں یورپ کی دنیا میں کیا جگہ ہوگی۔ یہ فیصلہ کریں گے کہ ہم اپنا مستقبل خود بناتے ہیں یا اسے واقعات اور دوسروں کے سہارے تشکیل ہونے دیتے ہیں۔‘‘
روس کے خلاف لڑائی میںیوکرین کی حمایت کرنے جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپ کی آزادی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور اسے دفاع میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ حالیہ ملاقات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ”خوشنودی حاصل کرنے کا مشن‘‘ قرار دیا۔
گرین پالیسیاں جاری رکھنے کا عہد
فان ڈیر لاین نے یورپی گرین ڈیل میں طے شدہ اہداف پر قائم رہنے کا بھی عہد کیا، جو کہ ایک موحولیاتی پیکج ہے اور یورپی کمیشن کی صدر کے طور پر ان کی پہلی مدت کی اہم پالیسیوں میں سے ایک تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر ایسی ماحولیاتی پالیسیاں جاری رکھنے کا عزم کیا، جن میں 2040ء تک ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو 90 فیصد کم کرنے کے لیے یورپی یونیں کو قانونی طور پر پابند بنانے کا ہدف شامل ہے۔
انہوں نے یورپی صنعتوں کے مسابقتی رہنے میں مدد کے لیے نئے اقدامات کا بھی وعدہ کیا۔
یورپی یونین کے کچھ عہدیداروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ فان ڈئر لاین کا نیا منصوبہ ان کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اچھا ثابت ہوا ہے۔
خاص طور پر وہ اس کے ذریعے گرین پالیسیوں کے حامی قانون سازوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ یورپی یونین میں سخت سرحدی کنٹرول اور جرائم کے خلاف پولیس کے مضبوط تعاون کا وعدہ کر کے انتہائی دائیں بازو سے بھی کچھ ووٹ حاصل کر سکیں۔
‘استحکام اور افراتفری کے مابین انتخاب‘
کوئی واضح متبادل امیدوار میدان میں نہ ہونے کے سبب فان ڈیر لاین کے حامی انہیں استحکام اور افراتفری کے درمیان ایک انتخاب کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ ان کے حامیوں کے خیال میں اگر وہ منتخب نہیں ہو پاتیں تو ایک سیاسی تعطل پیدا ہو جاتا۔
ان کے ناقدین میں بھی نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات سے کچھ مہینے قبل یورپ میں قیادت کا خلا پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ امریکہ میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت یوکرین کی حمایت پر مغرب کے اتحاد کو ختم کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا، معاہدے پر اپنے سابقہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے
27/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
محسن رضائی: تہران اجلاس علاقائی اتحاد کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، بیرونی مداخلت کے بغیر سلامتی پر زور
27/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے سردی خیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 65 سالہ شہری ہلاک، حجرے اور سولر سسٹم کو نقصان
27/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
تہران : ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ختم، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
27/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
اردن کے جنوبی شام پر فضائی حملے، چرچ پر حملے سے منسلک گروپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ہلاکتوں کی اطلاعات
27/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے مشاورت کا فیصلہ، اے آر ڈی سی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
27/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26406 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15643 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11940 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9301 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7554 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5520 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C