یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
👁️ 96 بار دیکھا گیا
یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
برسلز (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) برسلز نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاسداران انقلاب فورسز کو دہشت گرد گروپ قرار نہیں دیا۔ ادھر برطانیہ نے اپنے ملک میں مقیم صحافیوں کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں پر ایک اعلیٰ ایرانی سفارت کار کو طلب کر لیا۔
یورپی یونین نے 20 فروری پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں عوامی مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن میں کردار اد کرنے والے تہران کے کئی حکام اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
ان نئی پابندیوں میں 32 افراد اور دو اہم اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں تہذیب و ثقافت کے وزیر، امور دین کی رہنمائی کے وزیر، وزیر تعلیم نیز مظاہروں پر کریک ڈاؤن کی حمایت کرنے والے کئی دیگر سیاستدان اور اہلکار شامل ہیں۔
تازہ ترین پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے مجموعی طور پر 196 افراد اور 33 ادارے متاثر ہوں گے۔
تاہم یورپی یونین ایران کے خصوصی پاسداران انقلاب فورسز کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے اقدام کے خلاف فیصلہ کیا۔
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد برسلز میں کہا کہ ”یورپی یونین میں ہمارے پاس ابھی تک پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔”
یورپی یونین کے اعلانات کے فوری بعد برطانیہ نے ایران سے متعلق اپنی پابندیوں کی فہرست میں آٹھ نئے عہدیداروں کا اضافہ کیا۔
برطانیہ نے اپنی نئی پابندیوں میں ملک کے بعض ججوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن کے بارے میں لندن کا کہنا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
ایران انٹرنیشنل ٹی وی کا دھمکیوں کے سبب لندن چھوڑنے کا فیصلہ
ایک اہم پیش رفت کے تحت برطانوی حکومت نے لندن میں ایران کے سب سے سینیئر سفارت کار کو برطانیہ میں رہنے والے صحافیوں کے خلاف سنگین دھمکیوں پر طلب کرلیا۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز ایرانی حکومت پر تنقید کرنے والے لندن میں واقع ایک ٹیلیویژن اسٹیشن نے کہا تھا کہ وہ تہران کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے اپنے اسٹوڈیوز کو امریکہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ایک بیان میں کہا کہ ”میں برطانیہ میں مقیم صحافیوں کی زندگیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات سے کافی پریشان ہوں اور آج میں نے تہران کے نمائندے کو طلب کر کے واضح کر دیا ہے کہ اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔”
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، ”ہم نے بچوں سمیت ایرانی عوام پر جبر کرنے اور قتل کرنے میں ملوث ہونے پر حکومتی ارکان پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ ایران کی دھمکیوں کو بغیر چیلنج کیے کبھی بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔”
ایک بیان کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ایران انٹرنیشنل ٹی وی نے تہران کی حمایت یافتہ دھمکیوں کے بعد دارالحکومت لندن میں اپنے اسٹوڈیوز کو نا چاہتے ہوئے بھی بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حفاظتی خدشات کے سبب براڈکاسٹر عملے اور آس پاس کے لوگوں کی حفاظت ممکن نہیں تھی، اس لیے یہ مشکل قدم اٹھانا پڑا۔
گزشتہ ماہ ایران نے دوہری برطانوی ایرانی شہریت کے حامل سابق ایرانی نائب وزیر دفاع کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی تھی۔
ایران میں پھر سے مظاہرے شروع
ایران میں حالیہ مہینوں میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے مظاہروں کی ایک لہر چل پڑی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں بدامنی کا ماحول رہا۔
اس میں تھوڑے وقفے کے بعد مظاہرین کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کے کئی شہروں میں پھر سے مارچ شروع کیا۔ اس بار یہ مظاہرے محمد مہدی کرامی اور محمد حسینی کی پھانسیوں کے خلاف بطور احتجاج شروع ہوئے، جنہیں جنوری میں پھانسی دی گئی تھی۔
ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق مظاہروں میں اب تک کم از کم 529 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ حکام نے 19,700 سے زیادہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C