یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
👁️ 245 بار دیکھا گیا
یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ تہران میں ملک گیر مظاہروں کے خونریز کریک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس فیصلے پر متفقہ طور پر اتفاق کیا۔
کایا کالس نے کہا کہ ’کوئی بھی حکومت جو اپنے ہی ہزاروں شہریوں کو قتل کرتی ہے، دراصل اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہوتی ہے۔‘
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 27 رکنی یورپی بلاک نے 15 ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کیں، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یہ پابندیاں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کے تناظر میں لگائی گئیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں اب تک 6 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے ردعمل میں یورپی یونین نے ملک کے کئی اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یورپ کی کونسل نے اعلان کیا کہ ان پابندیوں کا ہدف وزیر داخلہ اسکندر مومننی، اٹارنی جنرل محمد موحیدی آزاد اور تہران کی انقلابی عدالت کی برانچ 26 کے جج ایمان افشاری ہیں۔
کونسل آف یورپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں ’پرامن احتجاج کے پرتشدد جبر اور سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی من مانی حراست میں ملوث تھے۔‘
ایران پہلے ہی امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ جمعرات کو ایرانی کرنسی ریال ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح، یعنی 16 لاکھ ریال فی ڈالر تک گر گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C