یوکرین اور روس کلسٹر بموں کا استعمال بند کریں، ہیومن رائٹس واچ
👁️ 23 بار دیکھا گیا
یوکرین اور روس کلسٹر بموں کا استعمال بند کریں، ہیومن رائٹس واچ
نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ روسی اور یوکرینی دونوں افواج کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے یوکرینی شہری ہلاک ہورہے ہیں۔ اس دوران امریکہ کلسٹر بم فراہم کرنے کے یوکرین کے مطالبے پر غور کر رہا ہے۔
If you want a free, safe, and secure #Ukraine tomorrow, don’t use #cluster munitions today.
???? Listen to @astrehlein’s Daily Brief: https://t.co/ByNiWqa9jl pic.twitter.com/vSSpi4rQxO
— Human Rights Watch (@hrw) July 6, 2023
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں جس کا نشانہ یوکرینی شہری بن رہے ہیں۔
If you want a free, safe, and secure #Ukraine tomorrow, don’t use #cluster munitions today.
???? Listen to @astrehlein’s Daily Brief: https://t.co/ByNiWqa9jl pic.twitter.com/vSSpi4rQxO
— Human Rights Watch (@hrw) July 6, 2023
تنظیم نے دونوں ملکوں سے ان ہتھیاروں کا استعمال روک دینے کی اپیل کی۔ اس نے امریکہ سے بھی اپیل کی کہ یہ ہتھیار یوکرین کو فراہم نہ کرے۔
کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی
دنیا کے 120 سے زائد ملکوں نے کلسٹر بموں پر پابندی عائد کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ایک دوسرے کے دشمن ممالک عام طورپر ان مبینہ چھوٹے چھوٹے بموں کو بڑے علاقوں میں بکھیر دیتے ہیں جو بعد میں بھی مہینوں یا سالوں تک غیر محتاط شہریوں کو ہلاک یا اپاہج کرسکتے ہیں۔
روس، امریکہ اور یوکرین نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پینٹاگون کے ایک اعلیٰ افسر نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں کہا تھا کہ کلسٹر بم روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں یوکرین کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔ تاہم کانگریس کی پابندیوں اور اتحادیوں کے خدشات کے مدنظر بائیڈن انتظامیہ نے انہیں ابھی تک کییف کے لیے منظور نہیں کیا تھا۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ اب امریکی حکومت یوکرین کو ان ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کررہی ہے۔
کلسٹر بموں سے سینکڑوں یوکرینی شہری ہلاک
ہیومن رائٹس واچ نے سو سے زائد رہائشیوں، عینی شاہدین اور مقامی ایمرجنسی اہلکاروں کے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے گزشتہ سال روس کے فوجی حملے کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر ایزیم اور اس کے اطراف میں روسی کنٹرول والے علاقوں میں کلسٹر بم برسائے تھے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ان حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور کم ا زکم 15 شہری زخمی ہوئے۔
اس بین الاقوامی تنظیم نے اس سے قبل بتایا تھا کہ یوکرین میں روس کی طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال سے سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی دونوں طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی قائم مقام ڈائریکٹر میری وارہم نے ایک بیان میں کہا، “روس اور یوکرین کی طرف سے استعمال ہونے والے کلسٹر بم اب عام شہریوں کو ہلاک کررہے ہیں اور کئی برسوں تک ان سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
انہوں نے مزید کہا، “دونوں فریقوں کو اس کا استعمال بند کردینا چاہئے اورمزید ہتھیاروں کے حصول کی اندھا دھند کوشش ترک کردینی چاہئے۔”
دریں اثنا یوکرین کی حکومت نے امریکی کانگریس کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ جو بائیڈن انتظامیہ پر کلسٹر بم بھیجنے کی منظوری کے لیے دباو ڈالیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C