یوکرین جنگ کے باوجود روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے باوجود روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیو یارک (ڈیلی اردو) روس نے یوکرین میں جنگ اورمخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے روس کو ماہِ اپریل کے لیے صدارت دی گئی ہے۔
یوکرین کی شکایات کے باوجود امریکا نے کہا ہے کہ روس کونسل کا مستقل رکن ہے اس لیے وہ اس کو صدارت سنبھالنے سے نہیں روک سکتا۔ اگرچہ امریکا یوکرین حملے کے تناظر میں سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت پر اعتراض کر چکا ہے۔
کونسل کے دیگر مستقل ارکان برطانیہ، امریکہ، فرانس اور چین ہیں۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اس حوالے سے ردعمل میں کہا ہے کہ اپریل کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی روس کی صدارت “عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ” ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں، روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیر قانونی ہے۔
خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان باری باری ایک ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالتے ہیں، روس نے آخری بار صدارت فروری 2022 میں سنبھالی تھی اور اسی ماہ اس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C