11/December/2022

یوکرین میں جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے، نیٹو سربراہ

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین میں جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے، نیٹو سربراہ

یوکرین میں جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے، نیٹو سربراہ

برسلز (ڈیلی اردو) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے۔

نیٹو کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور یہ روس اور نیٹو کے درمیان جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جنگ سے بچنے کیلئے ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

جینز سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ روس نے کئی بار نیٹو اتحادیوں پر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے، اس کے فوجیوں کو تربیت دینے اور روسی افواج پر حملہ کرنے کیلئے ملٹری انٹیلی جنس فراہم کر کے تنازعے کا فریق بننے کا الزام لگایا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C