یوکرین پر بڑے فضائی حملے، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، زیلینسکی
👁️ 277 بار دیکھا گیا
یوکرین پر بڑے فضائی حملے، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، زیلینسکی
کیئو + ماسکو (ڈیلی اردو/ بی بی سی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے رات گئے کیے گئے بڑے فضائی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
زیلینسکی کے مطابق روسی حملے منظم حکمت عملی کے تحت کیے گئے جن میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے ایک رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل داغا گیا۔
یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے مجموعی طور پر 619 ڈرون اور میزائل فائر کیے۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے میں فوجی صنعتی تنصیبات کو "بھرپور اور درست" طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
ماسکو نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں ساراتوف کے علاقے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک بڑی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے ساراتوف اور سمارا کے علاقوں میں روسی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
بی بی سی کے مطابق دونوں ممالک کے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ سرحد پار سے ڈرون حملے اس جنگ کی نمایاں خصوصیت بن چکے ہیں۔ رواں سال جولائی میں یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے باعث روس کو اپنے تقریباً تمام ہوائی اڈوں کی پروازیں روکنی پڑی تھیں۔
ماہرین کے مطابق یوکرین منظم انداز میں روسی تیل اور صنعتی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے جس نے اس جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین پر فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں کیئو میں مرکزی سرکاری عمارت پر بھی کروز میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری یوکرین نے روس پر عائد کی۔
صدر زیلینسکی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ مسلسل جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C