27/January/2023

یوکرین کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

یوکرین کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں میں شہر کے کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

روسی حملوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی گئے جبکہ 35 عمارتیں تباہ ہوگئیں، عمارتوں کے ملبے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، یہ میزائل حملے راتوں رات ڈرون حملوں کے بعد ہوئے۔

حکام نے کہا کہ روس کے 55 میں سے 47 میزائلوں کو مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے، 20 میزائل کیف کے آس پاس گرائے گئے۔

مزید کہا کہ روس میزائل حملوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔ حملوں کے ایک دن قبل جرمنی نے یوکرین کو ٹینک بجھوانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے نے روس کو مشتعل کردیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C