یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، ایک خاتون ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، ایک خاتون ہلاک
ماسکو(ڈی ڈبلیو /ڈیلی اردو)حکام کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا اور پچاس کے قریب پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے بھی راتوں رات اس پر ڈرون حملہ کیا۔
روس میں ماسکو ریجن پر، جہاں ملکی دارالحکومت ماسکو شہر بھی واقع ہے، یوکرین کی جانب سے منگل کے روز کیے گئے ایک ڈرون حملے میں کم از کم ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ اس حملے کو یوکرین کا ماسکو پر اب تک کیا جانے والا سب سے بڑا ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث درجنوں گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔
روس کے مطابق اس حملے دوران کم از کم 20 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ روسی حکام نے مزید بتایا ہے کہ اس علاقے میں واقع چار ہوائی اڈے چھ گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لیے بند رہے اور پچاس کے قریب پروازوں کی روٹس تبدیل کرنا پڑیں۔
ماسکو ریجن کے ضلع رامنسکوئے میں ایک اونچی عمارت کو تقصان پہنچا اور رہائشیوں کے مطابق وہاں کئی گھروں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ ماسکو ریجن کے گورنر کے مطابق اس حملے میں رامنسکوئے میں ایک 46 سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں ہیں اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون حملہ اس بات کی یاد دہانی تھا کہ یوکرین کی سیاسی قیادت کی کیا فطرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قیادت روس کے دشمنوں پر مشتمل ہے۔
پیسکوف نے کہا، ”رہائشی علاقوں پر رات گئے کیے گئے حملوں کو کسی طور فوجی کارروائیوں سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ”کییف میں موجود حکومت اپنی فطرت کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ ہمارے دشمن ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں سے اپنی حفاظت کے لیے ہمیں خصوصی عسکری آپریشن جاری رکھنا ہو گا۔‘‘
روس ‘خصوصی عسکری آپریشن‘ کی اصطلاح کا استعمال فروری 2022 سے جاری یوکرین جنگ کے لیے کرتا ہے۔ اس جنگ کا آغاز روس کے یوکرین میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے فوجی بھیجنے کے ساتھ ہوا تھا۔
ماسکو پر آج کے حملے کے حوالے سے یوکرین کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
روسی فوج کے مطابق آج برائنسک کے علاقے میں بھی ایک یوکرینی حملے کے دوران 70 سے زائد ڈرون کو مار گرایا گیا۔ تاہم اس علاقے سے کسی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے بھی راتوں رات اس پر 46 ڈرونز سے حملہ کیا، جن میں سے 38 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C