یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، روس کا اعلان
👁️ 364 بار دیکھا گیا
یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، روس کا اعلان
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی روئٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) کریملن نے کہا کہ امریکہ کے صدر کے اس بیان کے بعد کہ کییف اپنا کھویا ہوا علاقہ دوبارہ حاصل کر سکتا ہے، روس کے پاس یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
کریملن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ روس محض ایک ’’کاغذی شیر‘‘ ہے، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا، اور کہا کہ روس کے پاس یوکرین میں اپنی جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بدھ کو کہا، ''ہم اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے طے کردہ اہداف حاصل کریں۔‘‘ ماسکو یوکرین پر مکمل حملے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
پیسکوف نے ایک ریڈیو انٹرویو میں مزید کہا، ''ہم یہ اپنے ملک کے حال اور مستقبل کے لیے، آنے والی کئی نسلوں کے لیے، کوشش کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔‘‘
پیسکوف نے ٹرمپ کے ''کاغذی شیر‘‘ کے بیان کو بھی مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا، ''روس کسی بھی صورت میں شیر نہیں ہے۔ روس کو روایتی طور پر ایک ریچھ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اور کاغذی ریچھ کا کوئی وجود نہیں۔ روس ایک حقیقی ریچھ ہے ... اس میں کوئی کاغذ نہیں ہے۔‘‘
تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ معیشت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
پیسکوف نے کہا، ''روس اپنی معاشی استحکام کو برقرار رکھے ہوئے ہے‘‘، اور مزید کہا کہ ''معیشت کے مختلف شعبوں میں دباؤ اور مسائل موجود ہیں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ٹرمپ نے جنوری میں وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد قریبی تعلقات شروع کیے تو اس کے نتائج ''تقریباً صفر‘‘ رہے۔
یہ تبصرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کیے گئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین روس سے اپنا تمام علاقہ واپس حاصل کر سکتا ہے اور روس کو ''کاغذی شیر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی معیشت ناکام ہو رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے لاوروف کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹرمپ کی جانب سے "قتل و غارت بند کرنے" کی اپیل دہرائی۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لاوروف نے روبیو کو بتایا کہ یوکرین اور یورپی ممالک ''تنازعہ کو طول دے رہے ہیں۔‘‘
روبیو اور لاوروف نے پہلے 15 اگست کو الاسکا میں ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والے اجلاس میں بھی ملاقات کی تھی۔
جرمنی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیان جس میں انہوں نے روس کے زیر قبضہ زمین واپس لینے میں یوکرین کی حمایت کا عندیہ دیا، ماسکو پر مزید دباؤ بڑھانے کی امید کو تقویت دی ہے۔
ایک باقاعدہ حکومتی پریس کانفرنس میں ترجمان اسٹفن کورنیلیوس نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات جرمن حکومت کے سیاسی مقاصد کے مطابق ہیں، ''تاکہ جارح روس پر دباؤ برقرار رکھا جائے اور روس کو مزید تنہا کیا جا سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ''یہ بیانات ہمیں امید دیتے ہیں کہ ہم اب اس مسئلے پر زیادہ شدت سے بات کر سکتے ہیں اور روس پر ضروری دباؤ برقرار رکھ سکتے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C