23/May/2026

یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 11 ہلاکتیں

👁️ 327 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 11 ہلاکتیں

یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 11 ہلاکتیں

ماسکو/کیف (ڈیلی اردو) روس کے کراسنودار علاقے کے مقامی حکام کے مطابق گزشتہ رات یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اور روسی آئل ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ روس کی تیل کی اہم تنصیبات پر حالیہ حملوں کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔

 

شہر نووروسیسک کے حکام نے بتایا کہ  ڈرون کے ملبے سے ایک  آئل ٹرمینلمیں آگ لگ گئی، جس سے دو افراد زخمی ہوئے، تاہم متاثرہ تنصیب کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

 

میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے شیسخاریس آئل ٹرمینل اور ڈپو کو بھی نشانہ بنایا، جو روسی سرکاری پائپ لائن کمپنی ٹرانسنیفیٹ کی ملکیت ہیں۔

 

روسی خبر رساں ادارے آسترا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں آئل ٹرمینل سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا، تاہم ان تصاویر کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ یوکرین نے فوری طور پر اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

روسی آئل تنصیبات، جو جنگی اخراجات کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اب تقریباً روزانہ ہی یوکرینی حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب  اطلاع ہے کہ  روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے لوہانسک کے شہر اسٹاروبلاسک میں ایک کالج ہاسٹل پر یوکرینی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔ 

 

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعہ کو اس ہاسٹل پر  ہوئے حملے کو ’’جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے فوج کو جوابی کارروائی کے لیے تجاویز پیش کرنے کا حکم  دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے قریب کوئی فوجی یا قانون نافذ کرنے والا  کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا۔

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں، جو روس کی درخواست پر بلایا گیا تھا، یوکرین کے سفیر آندری میلینک نے روسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’محض پروپیگنڈا شو‘‘ قرار  دے دیا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ 22 مئی کی کارروائیاں ’’صرف روسی جنگی مشین‘‘ کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھیں

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C