ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر انیس سو چوراسی میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے اپنے کیریئر کے دوران ایک لڑاکا اسکواڈرن اور آپریشنل ایئربیس کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ایئراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔
ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور لجن آف میرٹ (امریکہ) سے نوازا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C