لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں کبڈی میچ کے دوران سابقہ دشمنی کی عداوت پر ادم زائی کے رہائشی رضوان عرف گڈ اور عمل خان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ میں 3 افراد جابحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان والد شوکت، حمد جرار والد حمیداللہ، افنان والد شیرعالم کے ناموں سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں ہدایت اللہ والد سیف اللہ، عمل خان والد غازی مرجان، محمد خان والد سعد اللہ اور رحمان اللہ والد نواب خان شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C