بہاولپور: پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
👁️ 65 بار دیکھا گیا
بہاولپور: پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
بہاولپور (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو رہی ہے، عوام کہہ رہے ہیں ناکام حکومت کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں اور فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ خود وزیراعظم ہاؤس جا کرانہیں گھسیٹیں گے بلکہ مولانا نے کہا لوگوں کے یہ جذبات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے البتہ کورکمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی۔
سانحہ تیزگام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے، عمران خان حادثات پر استعفوں کی بات کیا کرتے تھے، امید ہے وزیراعظم اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور شیخ رشید کے دور میں ریلوے میں سب سے زیادہ حادثے ہوئے، وزیر ریلوے کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے جب کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیں، امید ہے حکومت متاثرین کے مطالبات کو پورا کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ہے، عوام سمجھ رہے ہیں کشمیر پر سودا ہو گیا ہے، حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے، حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے، وزیراعظم کشمیریوں کے وکیل کا دعوی کرتے ہیں اور کرتار پور راہداری بھی کھول رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C