آسٹریلیا: پاکستانی نژاد حملہ آور باپ بیٹے کی یہودی تقریب پر فائرنگ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی
👁️ 367 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا: پاکستانی نژاد حملہ آور باپ بیٹے کی یہودی تقریب پر فائرنگ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی
واشنگٹن/ سڈنی (ڈیلی اردو، سی بی ایس نیوز، یروشلم ٹائمز ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر 14 دسمبر کو یہودی کمیونٹی کی ہنوکا تقریب پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے، جن میں دو پولیس اہلکار اور تین بچے شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق حملہ آور باپ اور بیٹے تھے۔ 50 سالہ والد ساجد اکرم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک جبکہ 24 سالہ بیٹا، نوید اکرم، پاکستانی نژاد سڈنی مقیم شہری، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہودی کمیونٹی ہنوکا کی پہلی رات منا رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا اور بتایا کہ حملہ آوروں نے جدید ہتھیار استعمال کیے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یہودی تنظیم چاباد کے ربی ایلی شلانگر بھی حملے میں ہلاک ہوئے۔
مسلم شہری احمد آل احمد کی بہادری
واقعے کے دوران شہری احمد ال احمد نے ایک حملہ آور کو قابو کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا، جس سے کئی لوگوں کی جانیں بچ گئیں۔ احمد کو بازو پر دو گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ احمد سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ سوشل میڈیا پر احمد کی بہادری کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، اور انہیں آسٹریلوی میڈیا میں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
باپ بیٹا حملہ آور قرار
نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر مال لینیون کے مطابق بونڈائی کے ساحل پر ہونے والی شوٹنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس کو مزید حملہ آوروں کی تلاش نہیں۔
پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں ملوث دونوں شوٹر باپ بیٹا تھے جن کی عمریں 50 اور 24 سال تھیں۔ 50 سالہ حملہ آور ساجد اکرم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
لینیون کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے پاس گزشتہ تقریباً دس برس سے اسلحے کا لائسنس تھا اور اس کے پاس چھ آتشیں اسلحے موجود تھے، جن کے حملے میں استعمال ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ حملے کے محرکات کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوع کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد ہوئے جنھیں محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور سے چھ سال قبل داعش سے روابط کے شبے میں تحقیقات کی گئی تھیں، اور حملہ آور آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسی کی نظروں میں تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا خیال ہے کہ نوید اکرم اور ساجد اکرم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا، جبکہ بونڈی بیچ پر ان کی گاڑی سے داعش کے دو جھنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ شخص 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا اور ہلاک کیے جانے کے وقت وہ آسٹریلیا کا مستقل رہائشی تھا۔
نوید اکرم کا پس منظر
امریکی میڈیا سی بی ایس نیوز نے امریکی انٹیلیجنس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سڈنی میں ہونے والے حملے کے 24 سالہ مبینہ حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو پاکستانی شہری ہے۔
رپورٹ کے مطابق CBS News نے نوید اکرم کا نیو ساؤتھ ویلز کا ڈرائیونگ لائسنس بھی دیکھا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث دوسرے شخص، جو نوید اکرم کا والد ہے۔
اسرائیل کے معروف اخبار یروشلم ٹائمز کے مطابق ملزم نوید اکرم بونی رِگ کا رہائشی ہے۔ اس کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ جائے وقوع سے اس کی ڈرائیور لائسنس برآمد ہوئی، جس کے مطابق اس کی عمر 24 سال (12 اگست 2001) ہے۔ سوشل میڈیا پروفائل سے اس کے مذہبی یا سیاسی نظریات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا۔
حملہ آور ساجد اکرم نے ابتدائی تعلیم پرائیویٹ اسکول سسٹم سے حاصل کی، اسلام آباد کی ہمدرد یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری مکمل کی اور اسٹڈی ویزہ پر سینٹرل کوئنس لینڈ یونیورسٹی، سڈنی میں تعلیم جاری رکھی۔ علاوہ ازیں، وہ آل مراد انسٹی ٹیوٹ میں بھی ایک ماڈل طالب علم کے طور پر پیش ہوا۔ ذرائع کے مطابق نوید آسٹریلیا میں زیر تعلیم رہتے ہوئے مختلف مواقع پر اپنی کمیونٹی میں فعال رہا۔
حملے کی منصوبہ بندی اور ہتھیار
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملے کے لیے نوید اکرم نے جدید ہتھیار استعمال کیے اور منصوبہ بندی کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی۔ پولیس نے واقعے کے قریب مبینہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا، جس کی جانچ اور ریسکیو بم ڈسپوزل ٹیم کی کارروائی جاری ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی ردعمل
وزیر اعظم انتھونی البانیسی نے حملے کو یہودی کمیونٹی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے والا دہشت گردانہ عمل قرار دیا۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعلیٰ کرس منز نے کہا کہ یہ حملہ خاص طور پر سڈنی کی یہودی کمیونٹی کے لیے کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہود دشمنی کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا پر الزام لگایا کہ وہاں کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے۔ کنگ چارلس اور دیگر بین الاقوامی رہنماؤں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی۔
آسٹریلیا میں یہود دشمنی کے رجحانات
آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کم دیکھے جاتے ہیں، لیکن اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد یہود دشمنی اور مذہبی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے کمیونٹی میں یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا کے خلاف نمائندے تعینات کیے ہیں، مگر واقعات جاری ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی حکام نوید اکرم کے تعلیمی، ذاتی اور سوشل پس منظر کی تفصیلات حاصل کر کے حملے کی وجوہات اور ممکنہ معاونین کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار، گاڑی اور دھماکہ خیز مواد کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرین کی شناخت تاحال سرکاری طور پر نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی تنظیموں نے ہلاک ہونے والوں میں چاباد کے ربی کے شامل ہونے کی تصدیق کی، اور حملے کے دوران شدید خوف و ہراس اور بھاگ دوڑ دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کردیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C