آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان، قیادت شعیب ملک کریں گے: پی سی بی
👁️ 127 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان، قیادت شعیب ملک کریں گے: پی سی بی
لاہور (ڈیلی اردو) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک کریں گے جب کہ سرفراز احمد کو آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Pakistan squad for Australia ODIs announced
Read More ⬇https://t.co/n7TgLY6GyO pic.twitter.com/3tk4MCA5gS— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2019
قومی ٹیم میں سرفراز احمد کے علاوہ مزید 6 کھلاڑیوں کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں فخرزمان، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں، محمد حفیظ کو انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ حسین طلعت کو زیرغور نہیں لایا گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمراکمل، حارث سہیل، جنید خان اور یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس سمیت پاکستان سپر لیگ میں 150 کی رفتار سے گیند کروانے والے محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، سعد علی، عمراکمل، شعیب ملک کپتان، محمد رضوان، عماد وسیم، یاسر شاہ، محمد عباس، محمد عامر، جنید خان،فہیم اشرف، عثمان شنواری اور محمد حسین شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C