آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع
👁️ 99 بار دیکھا گیا
آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع
پشاور (ڈیلی اردو/آن لائن) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاں کی 496 متاثرین خاندانوں کی واپسی کا عمل 16 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری ہو نے والے ایک بیان میں ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ماچس گائوں کے متاثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی
مرکز میں رجسٹریشن کریںگے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریںگے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150 خاندان واپس بھیجے جائیںگے اور چار دنوں میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق واپس جانے والے ہر ایک خاندان کو ٹرانسپورٹ کیلئے دس ہزار جبکہ 25 ہزار روپے بطور واپسی امدادکے دیئے جا ئیںگے، اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہائی جین کٹ، گھریلو استعمال کی دیگر غیر غذائی اشیا اور چھ ماہ تک اپنے علاقے کے اندر راشن بھی دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے ماچس گائوں کے تمام متاثرین خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بروقت کروائیں اور رضاکارانہ واپسی فارم کو پر کریں جس کیلئے بکا خیل کیمپ کے پاس واپسی مرکز میں پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود رہے گا تاکہ واپسی کا عمل بطریق احسن مکمل ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C