اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری
👁️ 24 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/اے پی) اسرائیلی حکام کے مطابق اس کی فضائیہ نے منگل کی علی الصبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اواخر ہفتہ یروشلم کے مقدس مقام بیت المقدس کے آس پاس تشدد کی وجہ سے کشیدگی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے 19 اپریل منگل کی علی الصبح غزہ کے علاقے میں فضائیہ کی مدد سے حماس کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی ”فلسطینیوں کے علاقے سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی گئی ہے۔” گزشتہ جنوری کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”غزہ سے اسرائیل میں لانچ کیے گئے راکٹ کے جواب میں، ہم نے غزہ میں حماس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والے ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔” اس کا مزید کہنا تھا، ”غزہ کی پٹی سے ہونے والی تمام دہشت گردانہ سرگرمیوں کی ذمہ دار شدت پسند تنظیم حماس ہے۔”
حماس کا رد عمل
ادھر غزہ کی انتظامیہ سنبھالنے والے اسلام پسند گروپ حماس نے اس فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس فضائی حملے خلاف اپنا ”طیارہ شکن دفاعی” نظام کا استعمال کیا۔ غزہ میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیل کے خلاف راکٹ حملہ
اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ پیر کی رات کو اسلام پسند گروپ حماس کے زیر کنٹرول انکلیو سے جنوبی اسرائیل میں ایک راکٹ فائر کیا گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس راکٹ فائر کیے جانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم اسرائیل نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا، ”ایک راکٹ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داغا گیا۔ راکٹ کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے روک لیا۔” اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ راکٹ، ”تل ابیب کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔”
اس بیان کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر بمباری کی اور پھر ٹویٹ کر کے بتایا کہ اس کارروائی میں حماس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔
کشیدگی میں اضافہ
اواخر ہفتہ یروشلم کے مقدس مقام بیت القدس کے احاطے کے اندر اور اس کے آس پاس تشدد کی وجہ سے کشیدگی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تشدد میں تقریباً 170 افراد زخمی ہوئے جس میں بیشتر فلسطینی مظاہرین ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے حالیہ دنوں میں مشرقی یروشلم میں متعدد بار اس مقدس مقام کے آس پاس چھاپے مارے ہیں اور سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران حماس نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ہونے والا کوئی بھی واقعہ ایک ‘سرخ لکیر‘ ہو گا۔
فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل پر الاقصیٰ کے علاقے میں تجاوزات کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین سیاسی مقاصد کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں اور پاس اوور منانے والے یہودیوں کی آمد و رفت میں خلل ڈال کر انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مصر اور اردن، جنہوں نے کئی دہائیوں قبل اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کیے تھے اور اس کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تعاون بھی کرتے تھے، نے اس مقام پر اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
اردن بیت المقدس کے مقامات کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس نے پیر کے روز بطور احتجاج اسرائیل کے نائب ناظم الامور کو عمان میں طلب کیا اور اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی مذمت کی۔
اردن کی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمان نمازیوں کے خلاف اسرائیل کے ”یکطرفہ” اقدامات سے خطے میں امن کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس حوالے سے ممکنہ طور پر منگل کے روز ہی ایک اجلاس طلب کرنے والی ہے، تاکہ بڑھتے ہوئے تشدد کا جائزہ لیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C