09/October/2025

اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی ہلاک، 61 زخمی

👁️ 229 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی حملوں میں مزید 8  فلسطینی ہلاک، 61 زخمی

اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی ہلاک، 61 زخمی

غزہ  (ڈیلی اردو) غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں نئے اسرائیلی حملوں میں مزید کم از کم آٹھ فلسطینی ہلاک اور 61 دیگر زخمی ہو گئے۔

 

مصر میں جاری امن مذاکرات کے باوجود اسرائیل بمباری جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر غزہ شہر پر حملوں میں کمی کی گئی ہے۔

 

وزارت صحت کی طرف سے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر 67,183 فلسطینی ہلاک اور تقریباﹰ ایک لاکھ ستر ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف عالمی غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے متعدد ماہرین، اسکالرز اور اقوام متحدہ کا ایک تحقیقاتی کمیشن ان کارروائیوں کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دے چکا ہے۔ اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو 2023 کے حماس کے حملے کے بعد اپنا دفاعی اقدام قرار دیتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C