اسرائیلی حملے میں فلسطینی ڈاکٹر ہلاک
👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملے میں فلسطینی ڈاکٹر ہلاک
جنین (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکے گئے ایک بم کے پھٹنے سے غرب اردن میں ایک فلسطینی ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز 54 سالہ ڈاکٹر نضال اکرم جبارین غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اپنے کلینک سے گھر لوٹ رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے ان پر ایک صوتی بم پھینکا۔ بم انہیں نشانہ بنا کر مارا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم کچھ ہی دیر میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
یہ واقعہ جنوب مشرقی جنین میں برطعہ کے مقام پر پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکٹر جبارین ایک ماہر ڈینٹسٹ تھے اور وہ برطعہ میں موجود ہسپتال سے گھر لوٹ رہے تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جبارین کو برطعہ کے مقام پر قائم کی ایک چوکی سے گذرتے ہوئے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ چوکی دیوار فاصل کے قریب فلسطینیوں کی تلاشی اور ان کی شناخت پریڈ کیے لیے قائم کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جبارین کو چوکی کے گیٹ نمبر دو سے داخل ہوتے ہی بم سے زخمی کیا گیا۔ بم لگتے ہی ان کی حرکت قلب رک گئی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔
ڈاکٹر جبارین کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C