اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق
👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق
جنیوا (ڈیلی اردو) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کی تصدیق کی اور اسے ’حیرت انگیز تجربہ‘ قرار دیتے ہوئے انہوں حوالہ دیا کہ یہ اسرائیل اور مسلمان دنیا کے درمیان تعلقات میں ’بڑی تبدیلی‘ کی ایک مثال ہے۔
آئزک ہرزوگ نے یہ بات 26 مئی کو سوئٹرزلینڈ میں عالمی معاشی فورم ڈاوس میں خصوصی خطاب کے دوران کی۔
ابراہم معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے 2020 میں توڑا گیا تھا جو اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کا سبب بنا۔
انہوں نے ڈبلیو ای ایف کے صدر بورگ برینڈی سے سوال کیا کہ ’کیا ابراہم معاہدہ بہت زیادہ پیداوار دے رہے ہیں، آپ تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے اسے کس طرح دیکھیں گے‘؟
صدر نے جواب دیا کہ ’میں آپ کو بتاؤں گا ’آپ جانتے ہیں کہ ہم اسے زندگی کی ہر سطح پر دیکھ رہے ہیں، ہم صرف دوروں کی بات نہیں کر رہے ہیں، ہم معاشی، سائنسی اور جدت سمیت تمام سطح پر اس کے مفاد دیکھ رہے ہیں‘۔
تاہم انہوں نے کہا کہ میں اپنے زاتی خیالات کے حوالے سے آپ کو مزید آگاہ کروں گا۔
آئزک ہرزوگ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے دو وفود سے ملاقات کی جو ’ بڑی تبدیلی‘ کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک گروپ مراکش سے تعلق رکھنے والے نوجوان رائے سازوں کا تھا جو فیس بک پر ایک اسرائیلی گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔
وہ ہمارے ساتھ ایک گھنٹے گفتگو میں مصروف رہے اور رکاوٹیں کو ختم کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے سے متعلق ان کی گفتگو ہمارے لیے حیرت انگیز تھی۔
آئزک ہرزوگ نے کہا کہ ہم اگلے روز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی جو امریکا میں رہائش پزیر ہیں، ان کے ہمراہ ملک اور خطے کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ اور میرے لیے یہ کہنا ضروری ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، ہمارے پاس اسرائیل میں پاکستانی لیڈروں کا کوئی گروپ نہیں ہے‘ اور یہ سب ابراہم معاہدے سے ممکن ہوا ہے یعنی یہودی اور مسلمان خطے میں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے آئزک ہرزوگ نے ان پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں بتائیں جن سے انہوں نے ملاقات کی تھی، شراکا اسرائیل کا ایک غیر سرکاری ادارہ ہے، اس نے امریکی پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات کے انتظامات کیے تاکہ ’مشرقِ وسطیٰ میں امن فروغ‘ دیا جاسکے۔
watch Sharaka's #Pakistani–#American historic delegation visiting #Israel for the first time in order to promote #peace in the #MiddleEast ????????https://t.co/tjXdSxDkb9
— Sharaka – شراكة (@sharakango) May 19, 2022
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا لہذا اس کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان فلسطینی ریاست کے مطالبات کا سخت حامی رہا ہے۔
ابراہم معاہدے کے بعد پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کر سکتا جب تک کہ ’مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل‘ نہیں مل جاتا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہو، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدیں ہوں اور القدس الشریف کو ایک قابل عمل، خود مختار اور دارالحکومت کے طور پر رکھا جائے۔
تاہم، دونوں ممالک نے طویل عرصے سے نچلی سطح پر غیر اعلانیہ رابطے برقرار رکھے ہیں اور واحد معلوم بات چیت یکم ستمبر 2005 کو اس وقت کے وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے اسرائیلی ہم منصب سلوان شالوم کے درمیان ہوئی تھی۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اسرائیلی رہنما کے تبصرے کو ’امپورٹڈ حکومت اور دیگر ساتھی سازشیوں کی طرف سے حکومت کی تبدیلی کی سازش کے تحت امریکا سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کے مترادف قرار دیاتھا‘۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’شرمناک تابعداری‘ قرار دیا تھا۔
Another commitment made to US under regime change conspiracy by Imported govt & other co-conspirators fulfilled! Shameful subservience! #CrimeMinisterRejected pic.twitter.com/Xa4dDGpOtd
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 29, 2022
دریں اثناء پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ساری زندگی ’یہودی ایجنٹ‘ کہا تھا اب وہ ’سرٹیفائیڈ یہودی ایجنٹ اور غلام‘ ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شرمناک غلامی کی وجہ سے قوم کا غیرت نیلام ہو رہا ہے۔
ساری زندگی جنہوں نے عمران خان یہودی ایجنٹ پکارا آج وہ خود سرٹیفائیڈ یہودی ایجنٹ، غلام ثابت ہوچکے ہیں امریکہ کی مسلط امپورٹڈ حکومت جی حضوری میں تمام احکامات بجا لانے میں مصروف ہے. شرمناک غلامی سے خدار قوم کی غیرت نیلام کی جارہی ہے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 29, 2022
تاہم وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلی صدر سے ملاقات نہیں کی-
ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔
ہاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت ہاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ https://t.co/4DxfuvFUyE
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 29, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C