اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک چھاپے کے دوران 7 فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو جینن کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک اور شخص کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فی الحال جینین (پناہ گزین) کیمپ میں جاری ہے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل دراندازی مقامی نوجوانوں یا عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کا باعث بن رہی ہے، رواں برس شہر میں کم از کم 25 فلسطینیوں کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ کسی اسرائیلی کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین جھڑپ اسرائیل اور مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے دوران دیکھنے میں آئی ہے، اس علاقے پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔
اسرائیلی اور فلسطینی سرکاری ذرائع پر مبنی ’اے ایف پی‘ کے اعدادوشمار کے مطابق اس تنازع کے نتیجے میں رواں برس کم از کم 96 فلسطینی، 19 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی قتل کیے جاچکے ہیں۔
یروشلم میں 2 اسرائیلی زخمی
اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ایک بندوق بردار مشتبہ فلسطینی نے مشرقی یروشلم میں یہودیوں کے ایک مقام کے قریب 2 اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا، سیکیورٹی فورسز مجرم کی تلاش میں مصروف ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ اسرائیل میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں جان لیوا حملوں اور فوجی چھاپوں کے دوران پیش آیا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم کے شیخ جراح محلے میں دہشت گردی کے ایک مشتبہ حملے کی اطلاع دی جس میں 2 موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا گیا، طبی ماہرین کے مطابق دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فلسطینی مسلح گروپوں کے گڑھ جنین میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کی فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسرائیلی فورس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکار جائے وقوع پر فرار ہونے والے مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے محلے کی سڑکوں کو بند کر دیا، جہاں پولیس افسروں کو ایک فلسطینی کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا، اس کارروائی میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ کتے بھی تلاش میں پولیس کی مدد کر رہے تھے۔
پولیس نے اعلان کیا کہ انہیں جائے وقوع کے قریب سے مجرم کی بندوق مل گئی ہے، یہ ایک ’کارلو میک شفٹ سب مشین گن‘ تھی جسے فلسطینی مغربی کنارے میں تیار کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C