اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کےصحت کے عہدہ داروں نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے کویت اسکوائر میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک ہجوم پر فائرنگ کر دی جو امدادی ٹرکوں کا انتظار کر رہا تھا، جس سے 9 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے فوری پر طور پر اس واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
گزشتہ ماہ ایک ایسے ہی ایک واقعہ میں امداد کی تقسیم کے موقع پر افراتفری اور اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم اسرائیل ان ہلاکتوں کا ذمہ دار بھگڈر کو قرار دیتا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے منگل کے روز کہا کہ بھوکے لوگوں کے اجتماع پر فائرنگ روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھوک شمالی غزہ کے تمام باشندوں کی جان لے لے گی۔ امداد بہت کم ہے اور خوراک کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کی موت یقینی ہے۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں بھوک، بمباری اور بیماری کا شکار نہ ہونے دیں۔
اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو پانچ مہینے ہو چکے ہیں۔ جنگ میں وقفے کی صورت میں امداد کی فراہمی میں بہتری آ سکتی ہے۔ واشنگٹن کئی ہفتے قبل سے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور یرغمالوں کی واپسی کے لیے مذاکرات میں ثالثی کر رہا ہے۔
مصر میں ہونے والے ان مذاکرات میں متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں۔ صدر بائیڈن کی کوشش تھی کہ رمضان کے مقدس مہینے کے لیے جنگ میں وقفہ ہو سکے اور یرغمال اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ لیکن ابھی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل اور حماس ابھی تک جنگ بندی کے کسی معاہدے کے قریب نہیں پہنچ سکے ہیں کیونکہ ان کے درمیاں جنگ روکنے، یرغمالوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل کی شرائط پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی دلچسپی یرغمالوں کو رہا کرانے کے لیے ایک عارضی جنگ بندی میں ہے جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ یرغمالوں کو صرف اسی صورت جانے کی اجازت دے گا جب اسرائیل مستقل جنگ بندی کا معاہدہ کرے گا۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے یورپ پر پناہ گزینوں کا بوجھ بڑھ سکتا ہے۔ جس کی ایک تازہ مثال لبنان سے ماہی گیری کی کشتیوں کے ذریعے پیر کے روز پہنچے والے 400 سے زیادہ پناہ گزینوں کی آمد ہے۔
دیرالبلح میں پناہ لینے والے چار بچوں کے والد یامین نے رائٹرز کو بتایا کہ ہمیں دو طریقوں سے مارا جا رہا ہے۔ پہلی یہ کہ خوراک کی شدید قلت ہے اور دوسرا یہ کہ جو تھوڑی بہت دستیاب ہے وہ تصور سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔
اسرائیل حماس جنگ نے غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے زیادہ تر کو بے گھر کر دیا ہے، جن کی نصف سے زیادہ تعداد نے جنوبی شہر رفح میں عارضی خیموں میں پناہ لے رکھی ہے اور ان میں سے اکثر کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے امداد کی تقسیم کے دوران افراتفری اور ہلاکت خیز مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C