اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کا بحرین میں شاندار استقبال
👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کا بحرین میں شاندار استقبال
منامہ (ڈیلی اردو) منامہ پہنچنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کا گارڈ آف آنر کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ آج 15 فروری کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
History in Bahrain – Prime Minister Naftali Bennett just landed in Manama, the capital of Bahrain, for the first official visit of an Israeli Prime Minister to Bahrain. pic.twitter.com/iFzycMDMS0
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) February 14, 2022
اسرائیل اور بحرین کے درمیان سن2020 میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلی اعلی سطحی بات چیت ہے۔ دونوں ملکوں نے امریکا کی حمایت سے معاہدہ ابراہیمی کے حصے کے طور پر اپنے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ تاہم باضابطہ سفارتی تعلقات سے قبل بھی اسرائیل کے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ خفیہ سکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری تھا۔
Tomorrow, the Prime Minister will meet with the Crown Prince and Prime Minister, as well as with the King of Bahrain. pic.twitter.com/voS6EzvTLq
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) February 14, 2022
اسرائیلی وزیر اعظم کا بحرین کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ان کے سخت حریف ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
نیفتالی بینیٹ بحرین میں کیا کریں گے؟
منامہ روانہ ہونے سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “میں شاہ سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں۔ میں ولی عہد شہزادہ سے ملاقات کرنے جارہا ہوں۔” ان کا اشارہ شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے تھا۔
Prime Minister Naftali Bennett was received by an honor guard at the palace of Bahraini Crown Prince and Prime Minister Salman bin Hamad al-Khalifa. ???????????????? pic.twitter.com/42qXKNvBmc
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) February 15, 2022
نیفتالی بینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ دورہ “خیر سگالی کا پیغام” ہوگا اور وہ اس موقع کا استعمال “مشترکہ خطرات کے خلاف مشترکہ موقف” پر زور دینے کے لیے کریں گے۔
نیفتالی بینیٹ کا یہ دو روزہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حوثیوں کو شیعہ اکثریتی ملک ایران کی حمایت حاصل ہے۔
بحرین کا دورہ اہم کیوں؟
نیفتالی بینیٹ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے امن معاہدوں کو توانائی اور مطالب سے پر کرنے کے لیے بحرین کے شاہ کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا،” میں سمجھتا ہوں کہ بالخصوص اس انتشار کے دور میں اس خطے سے دنیا کو خیر سگالی، باہمی تعاون کا، مشترکہ چیلنجز کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہونے کا اور مستقبل کے لیے پل کی تعمیر کا پیغام جانا چاہئے۔”
منامہ پہنچنے پر بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے نیفتالی بینیٹ کا خیرمقدم کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے بھی بحرین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل بحرین میں واقع ایک بین الاقوامی اتحاد کے حصہ کے طور پر اپنا ایک فوجی افسر بھیجے گا۔ بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا موجود ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے بحرین کو دفاعی تعاون کی پیش کش کی تھی، تاہم اس کی وضاحت نہیں کی کہ دفاعی تعاون کی نوعیت کیا ہوگا۔
بینیٹ کے دورے کے خلاف مظاہرے
بحرین کی شیعہ اکثریت کی قیادت والی اپوزیشن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کی نکتہ چینی کی ہے۔
نیفتالی بینیٹ کی آمد سے قبل فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ملک میں کئی مقامات پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
البحرين | رغم الاجراءات الأمنية المشددة، تظاهرة غاضبة وسط العاصمة المنامة تندد بزيارة رئيس الوزراء الصهيوني للبحرين – ١٥ فبراير ٢٠٢٢#البحرين_ترفض_الصهاينة #التطبيع_خيانة #الوفاق #البحرين #Bahrain pic.twitter.com/dQfmN9sLio
— Alwefaq Society (@ALWEFAQ) February 15, 2022
متعدد شیعہ گاوں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ ممنوعہ اپوزیشن گروپ الوفاق کے سوشل میڈیا اکاونٹ پرپوسٹ کیے جانے والی فوٹیج اور تصاویر میں درجنوں مظاہرین کو بحرینی پرچم اٹھائے ہوئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
البحرين | رغم الاجراءات الأمنية المشددة، تظاهرة غاضبة وسط العاصمة المنامة تندد بزيارة رئيس الوزراء الصهيوني للبحرين – ١٥ فبراير ٢٠٢٢#البحرين_ترفض_الصهاينة #التطبيع_خيانة #الوفاق #البحرين #Bahrain pic.twitter.com/IB1C3HLFXl
— Alwefaq Society (@ALWEFAQ) February 15, 2022
خیال رہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے یہاں سفارت خانے کھول دیے ہیں اور تجارتی معاہدے بھی کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C