24/December/2025

اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے مالیاتی عہدیدار عبدالحئی زقوت ہلاک

👁️ 194 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے مالیاتی عہدیدار عبدالحئی زقوت ہلاک

اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے مالیاتی عہدیدار عبدالحئی زقوت ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے بدھ 24 دسمبر کے روز کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اُس مسلح بازو کے مالیاتی عہدیدار عبدالحئی زقوت کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، جو دو ہفتے قبل غزہ پٹی میں کیے گئے ایک حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

 

یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ حماس کے عسکری بازو کی مالیاتی امور کے ذمے دار اس عہدیدار کا نام عبدالحئی زقوت تھا اور اسے قریب دو ہفتے قبل غزہ پٹی میں کیے جانے والے ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مارا جانے والے حماس کا یہ رکن عبدالحئی زقوت ہی تھا، جو اس تنظیم کے ایک عسکری کمانڈر رائد سعد کے ساتھ ہلاک ہو گیا تھا۔

 

رائد سعد کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ حماس کے سات اکتوبر 2023ء کے اسرائیل میں کیے جانے والے بڑے دہشت گردانہ حملے کے منصوبہ سازوں میں سے ایک تھے، جس میں 1,200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے تھے جبکہ 250 سے زائد افراد کو حماس کے جنگجو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ پٹی بھی لے گئے تھے۔

 

اس حملے کے فوری بعد اسرائیلی جوابی کارروائی کے ساتھ غزہ پٹی کی جو جنگ شروع ہوئی تھی، اس میں غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق اب تک  70,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C