اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد میں جنگ بندی، 33 فلسطینی اور ایک اسرائیلی ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد میں جنگ بندی، 33 فلسطینی اور ایک اسرائیلی ہلاک
غزہ + تل ابیب + واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) اسرائیلی فورسز اور فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے درمیان غزہ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد اتوار کو جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
پانچ دن تک جاری رہنے والی ان جھڑپوں میں 33 فلسطینی اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق غزہ میں حالیہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اسلامی جہادی کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کا ردِ عمل دیتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے اسلامی عسکریت پسندوں کے تین اعلی کمانڈرز کو ہلاک کر دیا تھا۔
ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں فریقین کے درمیان نہ تھمنے والا جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ مصر کی ثالثی میں ہفتے کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں رکا ہے۔
غزہ میں جھڑپوں کا نشانہ بننے والے اپارٹمنٹس میں فائرنگ کے نتیجے میں بننے والے سوراخ نمایاں ہیں جو کہ اسرائیل کے مطابق اسلامی جہاد کے اراکین کے ٹھکانے تھے۔
اسرائیل کے ساتھ مرکزی کارگو گزر گاہ اتوار کو ان خدشات کے ساتھ دوبارہ کھولی گئی کہ اسے بند رکھنے سے غزہ کا واحد پاور پلانٹ بند ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے بجلی کا بحران مزید شدید ہو سکتا ہے۔
اسرائیل نے بھی جنوبی علاقے کے رہائشیوں پر عائد پابندیاں ہٹا لی ہیں جنہیں راکٹ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا اندیشہ تھا۔
اسرائیلی حکام اسلامی عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق گروپ کے اعلی کمانڈرز کو انٹیلی جینس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کو غزہ پر کی جانے والی بمبباری پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں عام افراد بھی ہلاک ہوتے رہے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کی حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں تاہم عسکریت پسند گنجان آباد علاقوں سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گر حماس نے 2007 میں جب سے سمندر کے کنارے کے اس علاقے غزہ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ جس کے بعد متعدد بار فلسطینی تنظیموں اور اسرائیلی فورسز میں تصادم ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور اور حماس کے درمیان متعدد چھوٹی چھوٹی جھڑپوں کے علاوہ چار جنگیں ہو چکی ہیں۔
دوسری طرف امریکہ نے اسرائیل اور عسکریت پسندوں کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف اپی’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امریکی حکام نے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا تا کہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے۔
انہوں نے اس معاہدے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے امن بحال کیا جا سکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C