اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کی لڑائی میں شدت، 26 افراد ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کی لڑائی میں شدت، 26 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی عسکریت پسندوں نے بدھ کو غزہ سے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے جب کہ اسرائیل نے بھی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں تین عسکریت پسندوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے غزہ میں ایک عمارت پر فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے راکٹ اسکواڈ کے کمانڈر علی غالی کو نشانہ بنایا ہے۔ علی غالی ایک اپارٹمنٹ میں چھپے تھے۔
فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس میں رہائشی کمپلیکس پر کیے گئے فضائی حملے میں ان کے ساتھ گروپ کے دو دیگر جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
فوک کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کی رہنمائی علی غالی نے کی تھی ۔
اسرائیلی فوج کی تازہ ترین کارروائی سے متعلق اسلامی جہاد کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
مصر کےسرکاری ٹی وی اسٹیشن نے اعلان کیا تھا کہ مصری حکومت نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی ہے لیکن جنگ بندی کی کوشش ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں کیوں کہ بدھ کےاختتام پر لڑائی میں شدت آگئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مصر جنگ بندی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پس پردہ سفارت کاری پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل صورتِ حال کا جائزہ اعلانات کی نہیں بلکہ زمینی کارروائیوں کی بنیاد پر لے گا۔
دوسری طرف اسلامی جہاد نے کہا ہےکہ وہ راکٹ حملے جاری رکھے گا۔
اسلامی جہاد کے رہنما محمد الہندی نے کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹ بننے ولا اہم نکتہ یہ تھا کہ فلسطینی اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اسرائیل کی یقین دہانی چاہتے ہیں جن میں سے ایک میں منگل کو اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل نے عسکریت پسندوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ”ہم دہشت گردوں اور انہیں بھیجنے والوں سے کہتے ہیں کہ ہماری ہر جگہ آپ پر نظر ہے۔ آپ چھپ نہیں سکتے اور ہم آپ پر حملہ کرنے کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب کرتے ہیں۔”
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا کہ امن کب بحال ہوگا۔
بدھ کو راکٹ حملوں کے نتیجے میں سرحد سے 80 کلومیٹر دو جنوبی اور وسطی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن سنائی دیے۔
اسرائیل کی فوج کے منگل کو فضائی حملوں میں اسلامی جہاد کے تین سینئر کمانڈراور کم از کم 10 عام شہری مارے گئےتھے ۔ اس کارروائی کے بعد غزہ سے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
مصری انٹیلی جنس اکثر اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان ثالثی کا کام کرتی ہے۔
مصر کے خفیہ ادارے اکثر اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان ثالثی کا کام کرتے ہیں۔
مصر کے سیکیورٹی اداروں سے قریب سمجھے جانے والے نشریاتی ادارے ‘ایکسٹرا نیوز‘کی رپورٹ کے مطابق مصر کے اداروں نے جنگ بندی کے لیے ثالثی کی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر حکمرانی کرنے والے زیادہ طاقتور عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ تصادم سے بچنے اور لڑائی کو اسلامی جہاد تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
منگل کے حملے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل پر بین الاقوامی طور پر تنقید کی جارہی ہے۔ان ہلاکتوں میں دو عسکریت پسند کمانڈروں کی بیویاں اور بچے جب کہ ایک ڈینٹسٹ شامل تھے۔
ماضی کے تنازعات میں،انسانی حقوق کے گروہوں نےشہریوں کی زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ سویلین ہلاکتوں سے بچنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرتا ہے اور وہ یہ کہتے ہوئےاس کا ذمہ دار عسکریت پسند گروہوں کو ٹھہراتا ہے کہ وہ گنجان آباد رہائشی علاقوں میں رہ کر کارروائیاں کرتے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان 2007 میں غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے چار جنگیں ہو چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C