اسرائیل حماس جنگ: ویسٹ بینک میں جنین کی مسجد پر فضائی حملہ
👁️ 43 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس جنگ: ویسٹ بینک میں جنین کی مسجد پر فضائی حملہ
تل ابیب + غزہ (ڈیلی ڈیلی/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے کے شہر جنین میں فلسطینی دہشت گرد تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کے ’’دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں‘‘ کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مسجد پر فضائی حملہ کیا ہے۔
یروشلم سے اتوار بائیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا، اس کا نام الانصار مسجد تھا اور اسے ”دہشت گرد نہ صرف اپنے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتے تھے بلکہ اسے دہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ایک اڈے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔‘‘
ICYMI:
Last night a joint IDF and Shin Bet raid foiled a terrorist plot by Hamas and PIJ. The Israeli raid targeted the Al-Ansar mosque in the West Bank city of Jenin. IDF said the mosque was being used by Hamas and PIJ to plot and execute terrorist attacks and the cell was… pic.twitter.com/ZAsEs6xqzA
— FJ (@Natsecjeff) October 22, 2023
اسرائیلی فوج کے مطابق جس وقت جنین میں الانصار مسجد کو نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی وہاں عنقریب کیے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ مزید یہ کہ اس فضائی حملے میں ”دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں‘‘ کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں یا ہلاک ہونے والے کون تھے۔ یہ تاہم کہا گیا ہے کہ جن کو نشانہ بنایا گیا، وہ ”گزشتہ مہینوں کے دوران کئی دہشت گردانہ حملے کر چکے تھے۔‘‘
جنین حملے میں دو ہلاکتیں، فلسطینی وزارت صحت
مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں وزارت صحت نے جنین میں کیے گئے اس حملے کے بارے میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائی دو افراد کی ہلاکت کا باعث بنی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینی ریڈ کراس تنظیم کی ریسکیو سروس نے بتایا کہ جنین کے مہاجر کیمپ میں جس جگہ الانصار مسجد کو ہدف بنایا گیا، وہ پورا علاقہ فلسطینی عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل اسی سال اسرائیلی فوج نے جنین میں چند ماہ پہلے بھی جو وسیع تر آپریشن کیا تھا، اس کا بنیادی ہدف بھی جنین کا مہاجر ہی کیمپ تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ دیگر بیانات میں کہا گیا ہے کہ جنین مہاجر کیمپ میں فضائی حملے کے علاوہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں ہی نابلوس شہر میں کی گئی ایک اسرائیلی فوجی کارروائی میں بھی ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دوسرے کو طوباس کے شہر میں گولی مار دی گئی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے نابلوس اور طوباس میں دو فلسطینیوں کی ہلاکت کی آخری خبریں ملنے تک تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں اب تک ہونے والی ہلاکتیں
اسرائیل اور فلسطینی دہشت گرد تنظیم حماس کے مابین موجودہ لڑائی سات اکتوبر کو اس وقت شروع ہوئی تھی، جب حماس کے سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔
حماس کے عسکریت پسند اس حملے کے دوران دو سو سے زائد افراد کو یرغمالی بنا کر اپنے ساتھ غزہ پٹی کے علاقے میں بھی لے گئے تھے۔ ان میں سے اب تک صرف دو امریکی یرغمالی خواتین ہی کی رہائی ممکن ہو سکی ہے، جن کو حماس کے قبضے سے رہائی دلوانے کے لیے خلیجی عرب ریاست قطر نے کامیاب ثالثی کوششیں کی تھیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والے لڑائی میں اب تک کم از کم 1400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف غزہ پٹی پر اسرائیل کے جوابی اور مسلسل فضائی حملوں میں بھی حماس کے زیر کنٹرول مقامی وزارت صحت کے مطابق اس انتہائی گنجان آباد علاقے میں اب تک 4300 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
سات اکتوبر کے روز حماس کے حملے کے بعد سے اب تک ویسٹ بینک کے فلسطینی علاقے میں بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C