اسرائیل نے غزہ پر حملے کی تیاری شروع کردی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے غزہ پر حملے کی تیاری شروع کردی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کے 3 کمانڈرز ، خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اب غزہ میں طویل مدتی حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی حلیوی نے غزہ میں اسلامی جہاد کے 3 کمانڈرز اور 13 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی جائزے کے لیے اعلیٰ فوجی اور انٹیلی جنس رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی حملے کیخلاف فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ اجلاس میں مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کیخلاف ممکنہ پیش رفت اور اسرائیلی دفاعی فورسز کی تمام محاذوں پر تیاریوں اور اس کے ایکشن پلان پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دریں اثنا محصور غزہ میں لڑائی کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع کے باعث اسرائیلی حکومت نے قرب و جوار میں غیرقانونی یہودی آبادیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے مرکز اور جنوب میں شہریوں کیلئے بم سے محفوظ پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مریضوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C