اسرائیل کا غزہ سے راکٹ حملے کا دعویٰ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا غزہ سے راکٹ حملے کا دعویٰ
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی اراضی میں پیر کی شب غزہ پٹی سے داغا جانے والا ایک راکٹ اسرائیلی بستی کے نزدیک جا گرا۔
مذکورہ راکٹ سرحدی پٹی پرایک اسرائیلی بستی کے نزدیک کھلے میں گرا۔ العربیہ نیوز چینل کے نمائندوں کے مطابق اس موقع پر خطرے کے سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
A rocket was just fired from #Gaza into #Israel.
— Israel Defense Forces (@IDF) June 15, 2020
اس سے قبل پیر کے روز مزاحمتی تنظیم “حماس” نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کے منصوبے کے جواب میں اسرائیل کے سامنے “مزاحمت” کیلئے کھڑے ہو جائیں۔ تنظیم نے زور دیا کہ اس منصوبے کے خلاف ہر طرح سے مزاحمت کی جائے۔
اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی یہودی بستیوں اور غور اردن کے تزویراتی علاقے کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اسرائیل کا یہ اعلان یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔ فلسطینیوں، عربوں اور یورپی یونین نے اس منصوبے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔
گذشتہ 14 برس سے غزہ پٹی پر کنٹرول رکھنے والی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی کی جانب سے ضم کیے جانے کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر سرگرمیاں شروع کرے گی۔ حماس کے رہ نما صلاح البردویل نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اوسلو معاہدے کی روشنی میں اسرائیل قبضے کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے دست بردار ہو جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C