اسرائیل کا یمن پر جوابی حملہ، حدیدہ سمیت متعدد علاقوں پر شدید بمباری
👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا یمن پر جوابی حملہ، حدیدہ سمیت متعدد علاقوں پر شدید بمباری
صنعا + تل ابیب (ڈیلی اردو) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے مختلف علاقوں، خصوصاً ساحلی شہر حدیدہ اور اس کے گرد و نواح میں شدید بمباری کی ہے۔ یہ کارروائی اس میزائل حملے کے ایک روز بعد کی گئی ہے جس میں یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب آ گرا تھا۔
اتوار کو ہونے والے حملے میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوئے، جب کہ تل ابیب اور قریبی علاقوں میں کئی پروازوں کو عارضی طور پر موخر یا منسوخ کرنا پڑا۔
اسرائیلی حکومت نے واقعے کا فوری طور پر الزام حوثی باغیوں پر عائد کیا، جو ایران نواز سمجھے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج (IDF) نے پیر کی صبح جوابی کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے فوجی انفراسٹرکچر، میزائل لانچر مراکز اور کمانڈ پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق، بمباری حدیدہ کی بندرگاہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کی گئی جہاں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ شہری ہلاکتوں یا نقصانات سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب، حوثی ملیشیا نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی میزائل فورس نے بن گوریون ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا، جسے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ قرار دیتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق، اسرائیل اور یمن کے درمیان یہ نئی کشیدگی غزہ کی جنگ اور ایران-اسرائیل تنازع کا تسلسل ہے، اور خطے میں بڑے پیمانے پر جنگی محاذ کھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C